مریض کے اہلخانہ نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں پر الزام عائد کیا کہ 'انہوں نے مریض کے علاج معالجہ میں لیت و لعل سے کام لیا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی'۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے مریض کی حالت خراب ہونے پر ڈاکٹرز سے رابطہ کیا لیکن ڈاکٹر کی بجائے اس کے معاون نے مریض کا معائنہ کیا لیکن جب مریض کی حالت میں کوئی افاقہ نہیں ہوا تب بھی ڈاکٹرز نے لاپرواہی برتی۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا، اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ تحصیلدار سمیت دیگر انتظامیہ کے آفیسران نے ہسپتال کا دورہ کر کے وہاں کے ریکارڈز ضبط کر لیے ہیں۔