ETV Bharat / state

Sports Kits Distributed ڈی ڈی سی ممبر ترال نے سپورٹس کٹ تقسیم کیے - ترال میں اسپورٹس کٹ تقسیم

ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے ایک ماہ کے وقفے کے بعد ترال کے کئی دیہات کا دورہ کیا۔ اس دوران موصوف سے متعدد عوامی وفود ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے علاقہ کے مسائل نوٹس میں لائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 28, 2023, 9:56 PM IST

ڈی ڈی سی ممبر ترال نے سپورٹس کٹ تقسیم کیے

ترال:ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال کے کئی علاقوں کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ڈی سی موصوف نے آج قریباً ایک ماہ کے بعد ترال کے کوئل، رٹھسونہ ،لری بل، شکارگاہ اور دیگر دیہات کا دورہ کیا۔ اس دوران موصوف سے متعدد عوامی وفود ملاقی ہوئے اور اپنے اپنے علاقہ کے مسائل نوٹس میں لائے۔ ڈی ڈی سی ممبر نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل ترجیحی کو بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اس موقع پر موصوف نے پی ایم جی ایس وائی کے ذریعے تعمیر کی جارہی ترال چھچکوٹ سڑک پر جاری کام کا جائزه بھی لیا اور امید ظاہر کی کہ سڑک کی کشادگی اور میگڈمائزیشن مقررہ وقت پر مکمل ہوگیا۔

اس موقعے پر موصوف نے بی ڈی او ترال اور پنچوں، سرپنچوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت بھی کی، جس دوران علاقے کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے مفصل بات چیت کی گئی۔ میٹنگ کے بعد ترال کے کئی پنچایت حلقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں میں کھیل کود کا ساز و سامان تقسیم کیا گیا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ انھیں آج لوگوں سے مل کر بڑی خوشی ہوئی ہے اور جس دوران انہوں نے اپنے مسائل ابھارے اور وہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دیہی ترقی کے تحت جتنے بھی کام یہاں ہوئے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور وہ مزید اقدامات کر رہیں گے تاکہ ترال علاقے میں تعمیراتی سرگرمیوں کو فروغ ملے۔

مزید پڑھیں:DDC Member Tours Nagwad ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا مختلف دیہاتوں کا دورہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.