ETV Bharat / state

Pinglish Tral Bridge Inaugurated: پنگلش، ترال میں تعمیر کیا گیا پل عوام کے نام وقف - ڈی ڈی سی ممبر پنگلش پل افتتاح

ترال کے پنگلش علاقے میں تعمیر کیے گئے پل کا افتتاح کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ترال نے ترال - چھچکوٹ سڑک کی جلد میکڈمائزیشن کی بھی یقین دہانی کی۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 1:32 PM IST

پنگلش، ترال میں تعمیر پل عوام کے نام وقف

پلوامہ (جموں کشمیر): ڈی ڈی سی ممبر ترال، ڈاکٹر ہربخش سنگھ، نے سب ضلع کے پنگلش علاقے میں پی ایم جی ایس وائی کے ذریعے بنائے گئے پل کو عوام کے نام وقف کیا اس سلسلے میں ایک مختصر مگر پروقار تقریب میں ربن کاٹ کر اس پل کا رسمی طور افتتاح کیا گیا۔ عوام کے نام وقف کئے گئے پل کے موقع پر منعقدہ تقریب کے موقع پر پی ایم جی ایس وائی کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر مقامی باشندوں نے راہگیروں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔

افتتاحی تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ترال - چھچکوٹ روڑ پر تعمیر کیے گئے پل سے لوگوں کو عبور و مرور میں آسانی ہوگی، جبکہ مضافاتی دیہات خاص کر شکارگاہ، کویل، رٹھسونہ، بوچھو سمیت دیگر علاقوں میں رہائش پذیر آبادي کو بھی راحت ملے گی۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے کئی مسائل ڈی ڈی سی ممبر کی نوٹس میں لائے جن کو سننے کے بعد موصوف نے یقین دلایا کہ لوگوں کے مطالبات پر ہمدردانہ غور کرکے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Tral Residents Demand Construction of Bridge: ترال میں پل کی عدم موجودگی سے وسیع آبادی پریشان

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ ترال میں تین بڑے پروجیکٹس پر کام امسال شروع ہوا جن میں پہلے ہی دو پروجیکٹس مکمل ہوئے ہیں جبکہ باقی ماندہ پروجیکٹ کو بھی جلد ہی مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ترال چھچکوٹ سڑک پر بھی میکڈمائزیشن کا عمل جلد ہی شروع ہوگا جس کے بعد تاریخی اہمیت کا حامل شکارگاہ جانے والے سیاحوں کو راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں کی آمد سے قبل ہی میکڈمائزیشن کو یقینی بنائے جانے کی پوری کوشش کی جائے گی جبکہ پل کے نزدیک پانی کی پائپوں، بجلی کے کھمبوں کی شفٹنگ کے لیے بھی متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور اس حوالہ سے بھی جلد ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: No Bridge in Saimoh Tral: سیموہ بالا، ترال کی آبادی پل نہ ہونے سے پریشان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.