ETV Bharat / state

Langer Hall Inaugurated ترال میں اوتار سنگھ نے لنگر ہال کا افتتاح کیا - بیساکھی کا تہوار

ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ ترال اوتار سنگھ نے آج سیموہ گردوارے میں تعمیر کیے گئے ایک لنگر ہال کا افتتاح کیا۔ اس لنگر ہال پر دس لاکھ روپئے میں تعیر کیا گیا۔

ddc-member-inaugurated-langar-hall-in-tral
ترال میں اوتار سنگھ نے لنگر ہال کا افتتاح کیا
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 10:07 PM IST

ترال میں اوتار سنگھ نے لنگر ہال کا افتتاح کیا

ترال:بیساکھی کے موقع پر آج ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ نے سیموہ میں گردوارے کے لیے ایک لنگر ہال کا افتتاح کیا۔ یہ لنگر ہال محکمہ دہی ترقی نے کیپیکس بجٹ میں دس لاکھ روپے مالیت سے تعمیر کیا ہے۔ اس موقع پر پنچایت سیکرٹری عاشق حسین جان اور دہی ترقی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے اس موقع پر مقامی لوگوں نے اوتار سنگھ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لنگر ہال کی تعمیر سے عقیدت مندوں کو بڑی راحت ملے گی اور لنگر کھانے کے لیے ایک مستقل سہولیات دستیاب ہوگی۔

بعد میں اوتار سنگھ نے گردوارے میں حاضری دی اور سکھ سنگت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ساجنا دیوس کا فلسفہ یہی ہے کہ تمام لوگوں بلا لحاظ م‍‍ذہب،رنگ ونسل کے پیار کرنا چاہئے اور انسانی ہمدردی اور انسان دوستی کو اپنا کردار بنانا چاہیے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے اعتراف کیا کہ ملک میں اور خاص کر جموں وکشمیر میں اقلیتی برادری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس ضمن میں بھارتیہ جنتا پارٹی اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجابی زبان کی ترویج واشاعت کے لیے بھی کام ہونا چاہیے جو بدقسمتی سے اب تک نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:Baisakhi Celebration ترال میں بیساکھی کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام

بتادیں کہ سکھوں کے سب سے بڑے تہوار بیساکھی کو ویساکھی بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تہوار پنجاب اور ملک کے دیگر حصوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار ہر سال 13 یا 14 اپریل کو آتا ہے اور یہ تہوار نئے شمسی سال کے آغاز اور فصل کی کٹائی کے موسم کی نشاندہی کرتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.