پی ڈی پی لیڈر اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے رٹھسونہ، کویل اور شکارگاہ میں دیہی ترقی کے مختلف کاموں کا افتتاح کیا، جبکہ چھچکوٹ ترال سڑک کے نئے پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا، جسکی تجدید و مرمت کا کام پی ایم جی ایس وائی ایجنسی ڈی پی آر کر رہی ہے۔ اس موقع پر متعدد عوامی وفود نے ڈی ڈی ممبر ڈاکٹر ہر بخش کے سامنے اپنے مسائل بیان کیے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے عوامی وفود کے مسائل غور سے سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ چھچکوٹ ترال سڑک و راستہ شکارگاہ کی تجدید و مرمت کا کام لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ تھی جو اب پوری ہوگی۔ مزید علاقے کی جامع ترقی میں اضافہ ہو گا۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ سماج میں کھیل کود کو بڑھاوا دینے کے لیے انتظامیہ کام کر رہی ہے اور اس ضمن میں کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'
اس موقع پر پی ایم جی ایس وائی کے جونیئر انجینئر طاریق احمد اور دہی ترقی کے ملازمین بھی موجود تھے۔