ETV Bharat / state

DDC Member Aripal Leaves PDP ذاتی مفاد کیلئے ڈی ڈی سی ممبر اریپل نے چھوڑا پی ڈی پی کا ہاتھ، کانگریس رہنما - کانگریس رہنما منپریت سنگھ مانی

ڈی ڈی سی ممبر اری پل ترال منظور احمد گنائی نے گزشتہ روز پی ڈی پی سے استعفی دیا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حالات کا جو تقاضا تھا اسی لیے انہوں نے پی ڈی پی سے کنارہ کشی کی ہے۔

ddc-member-aripal-deceived-people-says-cong-leader
کانگریس لیڈر منپریت سنگھ مانی
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 4:30 PM IST

Updated : Apr 18, 2023, 5:17 PM IST

ترال:ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور احمد گنائی کے پی ڈی پی چھوڑنے کی خبر منظر عام پر آنے کے فوراً بعد کانگریس پارٹی کے ایک رہنما منپریت سنگھ مانی نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ منظور گنائی نے پی ڈی پی سے استعفیٰ دے کر عوامی مینڈیٹ کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنائی نے عوام کے جزبات کا استحصال کر کے محض اپنے فائدے کے لیے پارٹی کو خیرباد کہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں کانگریس لیڈر منپریت سنگھ مانی نے کہا "2020 میں کانگریس ڈی ڈی سی امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کرنے کے بعد میں نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترال میں لوگ کپڑوں سے زیادہ سیاسی پارٹیاں بدلتے ہیں اور بدقسمتی سے یہ رجحان 2023 میں بھی جاری ہے"۔ مانی نے یہ بھی کہا کہ ترال میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے، آج کل بہت سارے موقع پرست، سیاسی وفاداری تبدیل کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسی خبریں سامنے آنے پر انہیں حیرانی نہیں ہوگی۔مانی نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی ترال کے لوگوں کے لئے 3 دہائیوں سے کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی حالات سے قطع نظر یہ کام کرتی رہے گی۔

وہیں پی ڈی پی سے استعفی کے بعد منظور احمد گنائی نے ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حالات کا جو تقاضا تھا اسی لیے انہوں نے پی ڈی پی کو چھوڑ دیا ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ پی ڈی پی نے آپ کو ایک شناخت دی، منظور گنائی نے بتایا کہ کوئی پارٹی کسی کو شناخت نہیں دیتی ہے بلکہ عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: DDC Member Aripal Leaves PDP ڈی ڈی سی ممبر آری پل منظور گنائی پی ڈی پی سی مستعفی

منظور گنائی نے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا کہ اپنے ووٹروں کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی وہ کوئی فیصلہ لیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپنے علاقے کی مجموعی ترقی کے لیے وہ کام کرتے رہیں گے اور اس ضمن میں کسی بھی دقیقه فروگزاشت نہیں کرے گا۔

Last Updated : Apr 18, 2023, 5:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.