ترال کے اری پل علاقے میں گزشتہ روز ہوئی ووٹنگ کو جہاں رائے دہندگان نے تعمیر و ترقی کے لئے ووٹ قرار دیا۔ وہیں ان انتخابات میں قسمت آزما رہے امیدواروں نے اس کو جمہوریت کی جیت قرار دیا ہے اور لوگوں کی طرف سے الیکشن میں حصہ لینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ووٹنگ میں حصہ لے کر ہی وہ بہتر امیدوار کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
اری پل حلقے سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے والے محمود یاسین پوسوال نے بتایا کہ ترال علاقے میں اکثر لوگ الیکشن کا بائیکاٹ کر رہے تھے جس کی وجہ سے نااہل لوگ اقتدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے تھے لیکن اب کی بار لوگوں نے جمہوریت پر یقین کر کے اپنے حق راے دہی کا استعمال کیا ہے جو کہ ایک اچھی بات ہے ۔'
پوسوال نے لوگوں کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ 'وہ کسی کو ووٹ کرے مگر جیت تو جمہوریت کی ہوئی ہے۔ '
کانگریس کے امیدوار منپریت سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'لوگوں کی طرف سے جمہوری عمل میں شمولیت ایک اچھی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ مجھے کامیاب کر کے اری پل بلاک کو ماڈل بنانے کا موقع دیں گے۔'
واضح رہے کہ ترال کے اری پل بلاک میں ووٹروں کی کل تعداد 25429 ہے اور نو امیدوار اس حلقے سے قسمت آزمائی کر رہے ہیں اور آج اس حلقے میں 15.3 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔