اس سلسلے میں ضلع پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگو لنکر برف باری سے متاثرہ علاقوں کا روزہ دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے آج ضلع پلوامہ کے شادی مرگ، قصبہ یار اور سنگرونی جیسے دور دراز علاقوں کا دورہ کرکے برف باری کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
کمشنر کو انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ان علاقوں میں ایل پی جی، راشن، سبزیاں اور دیگر ضروری اشیاء کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔
انھوں نے تحصیل دار رامپوری، آر اینڈ بی، جل شکتی، پی ڈی ڈی اور محکمہ الکٹرسٹی کے دیگر افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں رہ کرحالات پر نظر رکھیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوام کو ضروری اشیاء اور خدمات کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور ہنگامی ضروریات کو پوری مستعدی کے ساتھ حل کریں۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ: رابطہ سڑکیں بند ہونے سے حیات پورہ کے لوگ پریشان
انھوں نے اے سی لیگل میٹرولوجی، اے ڈی، ایف سی ایس اینڈ سی اے ، ایف ایس او کو ہدایت دی کہ وہ باقاعدگی سے بازار کی جانچ کریں اور قیمتوں میں من مانی اضافے اور غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کریں۔
آخر میں ڈپٹی کمشنر نے ریسیونگ اسٹیشن شادی مرگ کا دورہ کیا اور قصبہ یار میں متعدد لوگوں سے ملاقات کر کے ان کی پریشانی کو سنا اور ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔