ETV Bharat / state

پلوامہ: ڈی سی کا پانپور دورہ - صحافیوں کے ہمراہ پانپور انتخابی حلقہ

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ وہ ضلع پلوامہ میں ہر طرح کی ترقی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں تاکہ ضلع سے وابستہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈی سی کا پانپور دورہ
ڈی سی کا پانپور دورہ
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 4:39 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے دیگر افسران اور دہلی کے صحافیوں کے ہمراہ پانپور انتخابی حلقہ کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سپائس پارک میں کسانوں کو دی جا رہی سہولیات کا جاٸزہ لیا۔

ڈی سی کا پانپور دورہ

دورے کے دوران کمشنر موصوف نے افسران سے کہا کہ وہ زعفران اگانے والے کسانوں کو سپائس پارک میں ہر طرح کی سہولیات دستیاب کریں۔ انہوں نے گرام پنچایت حلقہ میج کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے پنچایت حلقہ میج میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

کمشنر نے کہا اس دورے کا مقصد ضلع پلوامہ کے ہر پنچایت حلقے کی یکساں ترقی کو مزید فعال بنانا ہے تاکہ ضلع پلوامہ کا ہر گاؤں ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے۔ انہوں نے کہا وہ ضلع پلوامہ میں ہر طرح کی تروقی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں تاکہ ضلع سے وابستہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایچ ای کے ملازمین کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ دورے کا مقصد ضلع کے کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات پہنچانا ہے تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگ زراعت کے شعبے کی طرف راغب ہو جائیں۔

دورے میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، چیف ایگریکلچر افسر پلوامہ، اے سی ڈی پلوامہ، تحصیلدار پانپور اور ایس ڈی پی او پانپور موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.