ETV Bharat / state

DC Pulwama Extensive Tour ڈی سی پلوامہ نے کیا پلوامہ کے کئی علاقوں کا دورہ - ڈی سی پلوامہ امرتناتھ یاتریوں کے لیے اقدامات

ڈی سی پلوامہ نے ہائی وے پر امرتناتھ یاتریوں کے لیے کیے جا رہے اقدامات کا جائزہ لینے کے علاوہ گورنمنٹ گرلز اینڈ بائز پرائمری اسکول ناعمن اور اسپائس پارک دسو، پانپور کا بھی معائنہ کیا۔

ڈی سی پلوامہ نے کیا پلوامہ کے کئی علاقوں کا دورہ

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 11:50 AM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر): ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم، نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور دورے کے دوران انہوں نے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر لوگوں کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل کا بھی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے گڈورہ پل پر جاری تعمیراتی اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ یہ پل 17.19 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی نے متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کو ہدایت دی کہ وہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائیں اور عام لوگوں کی سہولت کے لیے کام کو مقررہ وقت پر مکمل کریں۔

ڈی سی نے گورنمنٹ گرلز اینڈ بائز پرائمری اسکول ناعمن کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے طالبات کے ساتھ بات چیت کی اور تدریسی عملے پر زور دیا کہ وہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت درج کردہ اہداف حاصل کریں۔ انہوں نے اسکول کے احاطے اور گرد و نواح کو صاف ستھرا اور پلاسٹک سے پاک رکھنے پر بھی زور دیا۔ ڈی سی نے قومی شاہراہ پر امرناتھ یاتریوں کے لیے کیے جا رہے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ پلوامہ کے دائرہ اختیار میں آنے والی شاہراہ کے کناروں پر عوامی سہولیات بشمول پینے کے پانی کی فراہمی اور ایمبولینس خدمات کے انتظامات بہم رکھے جائیں۔

مزید پڑھیں: Sidco Lassipora ڈی سی پلوامہ نے سڈکو لاسی پورا کا دورہ کیا

بعد ازاں ڈی ڈی سی نے اسپائس پارک دسو، پانپور کا بھی دورہ کیا اور نیشنل مشن آف سیفران کے تحت جموں و کشمیر زعفران کی اقتصادی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی۔ اس موقع پر انچارج ایڈمنسٹریٹر انڈیا، انٹرنیشنل کشمیر سیفرون ٹریڈنگ سینٹر، پانپور، خورشید احمد نے ڈی سی کو نیشنل مشن آف سیفران کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں اور پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ ڈی سی نے سٹیگما سیپریشن یونٹ، کوالٹی ایویلیویشن لیبارٹری، پیکنگ یونٹ، ڈرائینگ یونٹ اور کولڈ سٹوریج روم میں مختلف سیکشنز اور نصب شدہ مشینری کا بھی معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.