اونتی پورہ میں محکمہ بجلی میں عارضی بنیادوں پر کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین نے حکام کے خلاف اپنے دیرینہ مطالبات کو پورا نہ کرنے پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کہا کہ 'ہمارے مسائل کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو کے پی ڈی سی ایل(KPDCL) اور اس سے منسلک طبقات میں کام کرنے والے یومیہ اجرت والے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کریں گے۔
ملازمین سرکاری انتظامیہ کی غفلت شعاری کو لیکر صداے احتجاج بلند کر رہے تھے اور چیف انجینئر بجلی ہوش میں آو اور ہم کیا چاہتے انصاف کے نعرے بلند کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Protest in Awantipora: محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین کا احتجاج
اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عارضی ملازمین کا یونین کے عہدیدار محمد سلیم نے بتایا کہ وہ مسلسل چوتھے روز بھی احتجاج کر رہے ہیں تاکہ حکام کی نیند کھلے مگر ایسا نہیں ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ سرکار ہمارے مطالبات پر عمل کرے اور ہماری نوکریوں کو مستقل کیا جائے اور ساتھ ہی ناخیز ہوئے ملازمین کے افراد خانہ کو مستقل نوکری فراہم کی جائے۔