ETV Bharat / state

Meri mitti mera desh campaign: پلوامہ میں ثقافتی و تمدنی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Aug 7, 2023, 8:16 PM IST

گورنمنٹ بائز ہائیر سیکنڈری اسکول، پلوامہ میں بھی ’’میری مٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت منعقدہ ثقافتی پروگرام میں اسکولی بچوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

پلوامہ میں ثقافتی و تمدنی پروگرام منعقد
پلوامہ میں ثقافتی و تمدنی پروگرام منعقد
پلوامہ میں ثقافتی و تمدنی پروگرام منعقد

پلوامہ: وادی کے دیگر اضلاع طرح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھی حکومتی احکامات کے پیش نظر ’’میری مٹی میرا دیش‘‘ مہم کے تحت متعدد پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ ’’ملک کے ان شہیدوں - جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا - کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے وضع کی گئی ہے اور اس کے ذریعے نئی نسل کو بھی آزادی کے ہیروز کا تعارف ہو جائے گا۔

اسی سلسلے کے تحت ڈسٹرکٹ انفارمیشن سینٹر پلوامہ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری اسکول اور گورنمنٹ بائز ہائیر سیکنڈری اسکول کے ساتھ ساتھ ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز نے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا جس میں کثیر تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران طلبہ و طالبات نے کئی ثقافتی اور تمدنی پروگرامز پیش کیے جس کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ پروگرام میں دونوں اسکولوں کے پرنسپلز، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر، پلوامہ، نوشاد احمد کے علاوہ دیگر افسران اور اسکول اساتذہ و عملہ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Cultural Program in Awantipora پولیس لائنز اونتی پورہ میں ثقافتی پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جانے کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر پلوامہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک بھر میں ’میری مٹی میرا دیش‘ مہم جاری ہے جس کے تحت مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جانا ہے اور اسی سلسلے کے تحت ہم نے بھی یہ پروگرام منعقد کیا جس میں اسکولی بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.