ETV Bharat / state

Kashmir Kevadia Rally سی آر پی ایف نے اونتی پورہ میں بائیک سوار خواتین کا استقبال کیا - کشمیر میں سی آر ہی ایف خواتین ریلی

ایک بائیکر خاتون نے ای ٹی وی اردو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس ریلی کا مقصد بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرے کو گھر گھر تک پہنچانا ہے اور ریلی کے ذریعے ہم ملک کے عوام کو ایکتا کی طرف لینا چاہتے ہیں۔

crpf-organised-welcome-function-for-women-bike-riders-in-awantipora
سی آر پی ایف نے اونتی پورہ میں بائیک سوار خواتین کا استقبال کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 3, 2023, 8:52 PM IST

سی آر پی ایف نے اونتی پورہ میں بائیک سوار خواتین کا استقبال کیا

اونتی پورہ( پلوامہ):سرینگر کے تاریخی لال چوک سے سی آر پی ایف خواتین ونگ کی جس بائیک ریلی کو آج ایل جی منوج سنھا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، اس ریلی کے استقبال کے لیے سی آر پی ایف 130 بٹالین کی جانب سے ٹول پلازہ اونتی پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈی آئی جی سی آر پی ایف آلوک اوستھی، اس کی اہلیہ نیتی آوستھی، صدر ایم سی اونتی پورہ شمیمہ رینہ کے علاوہ گورنمنٹ ہایر سیکنڈری اسکول کے طلبہ اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر طلبہ نے ہاتھوں میں ترنگے اور بینر اٹھا کے رکھے تھے ،جن پر بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرے درج تھے۔

اس موقع پر سی آر پی ایف خواتین بائیکرس کو گل دستے پیش کر کے ان کا استقبال کیا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایک بائیکر خاتون نے بتایا کہ اس ریلی کا مقصد بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرے کو گھر گھر تک پہنچانا ہے اور اس ریلی کے ذریعے ہم ملک کے عوام کو ایکتا کی طرف لینا چاہتے ہیں۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی نیتی آوستھی نے بتایا کہ اس ریلی سے نہ صرف کشمیر بلکہ ملک کے تمام خواتین میں یہ پیغام جائے گا کہ جب یہ خواتین ملک کا نام روشن کر سکتی ہیں تو ہم کیوں نہیں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریلی سے کشمیر کے نوجوان لڑکیوں کے ذہن میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے۔
اس موقع پر موجود ایم سی اونتی پورہ کی صدر شمیمہ رینہ نے بتایا کہ وہ یہاں ان خواتین بائیکرس کا استقبال کرنے کے لیے آئی ہیں، کیونکہ یہ خواتین ہمارے لیے رول ماڈل ہیں اور ان کو دیکھ کے ہمیں بھی ہمت بڑتی ہے۔

مزید پڑھیں:

Kashmir-Kevadia Rally سی آر پی ایف خواتین اہلکاروں کی بائیک ریلی سرینگر سے روانہ

IG CRPF on Situation In Srinagar لالچوک میں بھیڑ جمع ہونا پُرامن ماحول کی عکاس ہے، آئی جی سی آر پی ایف

واضح رہے کہ یہ بائیک ریلی خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے کراس کنٹری بائیک مہم کا مقصد "یشاسوینی" کے ساتھ ہوگا، تاکہ ملک کی خواتین کی طاقت یا 'ناری شکتی' کا جشن منایا جا سکے۔خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت کے تعاون سے منعقد کیے جانے والے کراس کنٹری بائیک مہم کا آغاز سی آر پی ایف خواتین بائیکرز کے ایک گروپ "یشاسوینی" کے ساتھ ہوگا، تاکہ ملک کی خواتین کی طاقت یا 'ناری شکتی' کا جشن منایا جا سکے۔
کل 150 خواتین سی آر پی ایف افسران، جنہیں تین ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے، کراس کنٹری مہم کا آغاز کریں گی اور، یہ بائیک ریلی 31 اکتوبر کو کیوڈیا گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمے کے پاس اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.