ETV Bharat / state

پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ منعقد - مفت طبی کیمپ

Free Medical Camp ضلع پلوامہ کے مچھپونہ علاقے میں سی آر پی ایف کی 182 بٹالین کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔طبی کیمپ میں علاقے کے مرد وزن کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔

crpf-organise-free-medical-camp-at-muchpona-pulwama
پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ منعقد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 13, 2024, 4:10 PM IST

پلوامہ میں سی آر پی ایف کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ منعقد

پلوامہ: سی آر پی ایف جہاں وادی میں دیگر سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر امن امان بحال رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں، وہیں سی آر پی ایف وادی میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیت کھیل کود، لوگوں کی بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنے کے غرض سے مفت کیمپس کا انعقاد کر رہی ہیں۔

اس سلسلے میں آج سی آر پی ایف نے ضلع کے مچھپونہ علاقے میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں علاقے کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جبکہ سی آر پی ایف کے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ سرکاری ڈاکٹروں نے لوگوں کا طبی معائنہ کیا۔ وہیں لوگوں کو کیمپ کے دوران مفت ادویات تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر بلال احمد نامی نوجوان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں اس طرح کا مفت طبی کیمپ پہلی مرتبہ کیا گیا، جہاں پر طبی جانچ کے ساتھ ساتھ مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے طبی کیمپ آگے بھی منقعد کئے جانے چاہیے تاکہ عوام اس سے مستفید ہوں۔

مزید پڑھیں:

وہیں ڈاکٹر مشتاق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں زیادہ تر بی پی کے مریض دیکھے گئے، جن کو ہم نے ادویات کے ساتھ ساتھ مشورہ دیا تاکہ وہ اس بیماری سے چھٹکارا پا سکے۔انہوں نے کہا یہ سی آر پی ایف کا ایک اقدام ہے اس سے ہم کو بھی لوگوں کے پاس جانے کا موقع ملتا ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.