سی آر پی ایف ہیلپ لائن نمبر 14411 کے ذریعہ لوگوں کو طبی ایمرجنسی و قدرتی آفات میں بھی مدد پہنچا رہے ہیں۔ وہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس مددگار ہلیپ لائن سے ہمیں مدد مل رہی ہے۔ اس ضمن میں آج ضلع پلوامہ کے نکیس علاقے سے تعلق رکھنے طارق احمد نے مدد کی طلب کی تھی۔ انہوں نے سی آر پی ایف 183 بٹالین سے رابطہ کیا اور مدد مانگی، جس کے بعد سی آر پی ایف کی ایک ٹیم ان کی مدد کے لیے پہیچ گئی۔ CRPF Madadgar Helped Carpenter in Pulwama
طارق احمد بطور کارپینٹر کام کرتے ہیں، انہوں نے کام کے لیے کچھ ضروری اوزار کی ضرورت کا مطالبہ کیا تھا، جس کے بعد آج سی آر پی ایف 183 بٹالین کے سی ای او دیپک دھونڈیال نے انہوں ضروری اوزار فراہم کئے۔ اس موقع پر سی آر پی ایف 183 بٹالین CRPF 183 Battalion کے سبھی افسران موجود تھے۔
اس موقع پر طارق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں Carpenter in Pulwama کا کام کرتا ہوں اور جو اوزار اس میں استعمال ہوتے ہے وہ میں اپنے طور پر خرید نہیں سکتا تھا۔ جس کے بعد میں نے مددگار ہیلپ لائن پر فون کرکے مدد کی اپیل کی۔ انہوں کہا کہ آج مجھے یہ اوزار فرہم کیے گئے، جس کے لیے میں سی آر پی ایف کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اب ان اوزاروں کا استعمال کرکے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پال سکتا ہوں۔
اس سلسلے میں سی ای او 183 بٹالین سی آر پی ایف دیپک دھونڈیال نے کہا کہ ہم ہر وقت جموں و کشمیر کے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کٹھوعہ: ضرورت مند خواتین میں سلائی مشین تقسیم
انہوں نے کہا کہ لوگ اس ہلیپ لائن کے ذریعہ مدد طلب کرسکتے ہے۔ انہوں نے کہا 3.13 لاکھ کے مضبوط قوت والے 47 بٹالین وادی کشمیر میں تعینات ہیں، جو وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ذریعے لوگوں میں اعتماد سازی کی کوشش کررہے ہیں۔ CRPF Madadgar Helped Carpenter in Pulwama