ETV Bharat / state

DIG CRPF south Kashmir ڈی آئی جی سی آر پی ایف جنوبی کشمیر کا دروہ پلوامہ

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 4:54 PM IST

ڈی آئی جی سی آر پی ایف جنوبی کشمیر آلوک اوستھی نے کہا کہ سی آر پی ایف کسی بھی حالت سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں اور فوج کے درمیاں جو خلا پہلے پیدا ہوا تھا وہ اب ختم ہوا ہے۔

CRPF DIG South Kashmir Alok Awasthi visited pulwama
ڈی آئی جی سی آر پی ایف جنوبی کشمیر کا دروہ پلوامہ

پلوامہ: سی آر پی ایف ڈی آئی جی جنوبی کشمیر آلوک اوستھی نے پیر کے روز پلوامہ کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی سمیت مختلف امور پر افسران سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی جنوبی کشمیر آلوک اوستھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار کی جانب سے جموں وکشمیر میں سوک ایکشن پروگرام چلایا جارہا ہے جس میں ہر ایک بٹالین کو کم سے کم دس محتلف پروگرام کرنے ہوتے ہیں، جن سے عوام اور فوج کے درمیان بہتر تعلقات ہوتے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عوام اور فوج کے درمیان جو خلا پیدا ہوا تھا وہ کم ہوا ہے، اور اب یہاں کے لوگوں سی آر پی ایف کی جانب سے منعقد پروگرامز میں بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز سے سرکاری اسکیموں کو لوگوں تک پہنچائے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کولگام میں جو فوجی اہلکار اغوا ہوا ہے اس کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ فوج لڑنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اب ہر گھر میں ترنگا لہرایا جاتا ہے اور اب وہ حالات نہیں ہے جو کھبی یہاں ہوتی تھی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے اشتھل میں ایک فوجی اہلکار کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے۔ اس فوجی اہلکار کے غائب ہونے کی اطلاع کے ساتھ ہی سکیورٹی فورسز رات سے پورے علاقے میں سرچ آپریشن مہم چلارہی ہے۔فوجی اہلکار کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ہفتے کے روز لاپتہ ہونے کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔ بھارتی فوج اور پولیس کی جانب سے مغوی فوجی کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ فوجی اہلکار کے اہل خانہ نے دعوی کیا ہے کہ ایک 25 سالہ فوجی اہلکار کو اس کی گاڑی سے اغوا کر لیا گیا، یہ اہلکار چھٹی پر گھر واپس آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.