ETV Bharat / state

Gamblers arrested in pulwama پلوامہ میں چھ قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم ضبط - قمار بازی کی سرگرمیوں

سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے پلوامہ میں 6 جواریوں کو گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

ا
ا
author img

By

Published : Jul 11, 2023, 4:26 PM IST

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے لاسوانی علاقے میں عوامی مقام پر قمار بازی کی سرگرمیوں سے متعلق موصول ہوئی اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس چوکی نیوا کی ٹیم نے چھاپہ مار کر چھ جواریوں کو گرفتار کر لیا۔ حراست میں لئے گئے قمار بازوں کی شناخت خورشید احمد شاہ ولد علی محمد ساکنہ لاسوانی، رمیز احمد ڈار ولد فاروق احمد ڈار ساکنہ اشمندر، شکیل احمد ڈار ولد عبدل رحمان ساکنہ منگھومہ، محمد یوسف گنائی ولد غلام محمد گنائی ساکنہ نیوہ، فیاض احمد شیخ ولد غضنفر احمد ساکنہ کریم آباد اور مشتاق احمد ماگرے ولد غلام احمد سکنہ وہبگ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس افسران نے ان کے قبضے سے 33,500/- کی رقام جو داؤ پر لگی تھی کے علاوہ تاش کی گڈیوں کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ قمار بازوں کو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اسی مناسبت سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں جموں و کشمیر پولیس نے متعدد قمار بازوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام میں چار قمار باز گرفتار

پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں ہونے والے جرائم کے بارے میں معلومات کو مقامی پولیس یونٹوں کے ساتھ شیئر کریں، تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک و صاف بنایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.