ETV Bharat / state

پلوامہ علاج نہ ملنے سے خاتون کی موت - چھوٹے کیسز کو ہم ایڈمٹ نہیں کر رہے

پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادئ کشمیر میں بھی کورونا کے مثبت کیسز میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وہیں، اس وبائی بیماری سے اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

covid patient died
کورونا مثبت کیسز
author img

By

Published : May 15, 2021, 5:25 PM IST

ضلع پلوامہ میں ایک 25 سالہ خاتون کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہو گئی۔ خاتون کا نام شاہدہ تھا۔ خاتون کے لواحقین میں ایک پانچ سالہ بیٹا اور چھ مہینے کی بیٹی ہے۔

کورونا مثبت کیسز

اہل خانہ کے مطابق وہ گچھ روز سے بیمار تھی۔ انہوں نے اسے ضلع ہسپتال میں علاج کے لیے بھرتی کیا۔ وہاں اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں گھر جاکر الگ رہنے کی صلاح دی اور ادویات لینے کا مشورہ دیا۔

گھر پہنچتے ہی اس نے سینے میں درد ہونے کی شکایت کی۔ اس کے بعد اسے ضلع ہسپتال لایا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس کے بعد اسے احتیاطی تدابیر کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

اس حوالے سے ان کے اہل خانہ سے سوال کیا کہ اگر وہ کورونا مثبت تھیں تو اسے ہسپتال میں اڈمیٹ کیوں نہیں کیا گیا۔

اس کے جواب میں ڈاکٹر گوہر جو اس وقت ضلع میں کووڈ-19 کی نگرانی کر رہے ہیں، کہا کہ چھوٹے کیسز کو ہم ایڈمٹ نہیں کر رہے ہیں بلکہ انہیں صلاح دی جاتے ہے کہ وہ گھر میں الگ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال: پل نہ ہونے سے عوام پریشان

وہیں، اس کے اہل خانہ نے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ بچوں کی مالی اعانت کی جائے تاکہ یہ بچے آگے جاکر کسی کے محتاج نہ ہوں۔

ضلع پلوامہ میں اب تک چار سو اٹھارہ افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں سے اب تک 248 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔ ضلع میں ابھی بھی 124 افراد زیر علاج ہیں۔ اس وبائی بیماری سے ابھی تک 38 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.