ETV Bharat / state

اونتی پورہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی گاڑیاں ضبط - kashmir lockdown,

کورونا وائرس: اونتی پورہ پولیس نے لوک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں ضبط کرلی۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی گاڑیاں ضبط
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کئی گاڑیاں ضبط
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 10:05 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس نے سرکاری طور پر اعلان کردہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر آج چھ گاڑیوں کو ضبط کیا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس زرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گاڑیاں اونتی پورہ اور پامپور علاقوں میں کرفیو پاس کے بغیر چل رہی تھی جسکے بعد پولیس نے گاڑیوں کو اپنے تحویل میں لیکر ان کو ضبط کیا۔

پولیس نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ سرکاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی بلکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق عمل کاروائی کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دیکھ کر پوری وادی میں اس وقت سرکاری طور سخت بندشیں عائد کی گئی ہیں جبکہ جنوبی کشمیر میں بھی پولیس نے عام لوگوں کی نقل و حرکت پر روک لگانے کے لیے خصوصی دستے تعینات کرنے کے علاوہ سڑکوں پر ناکے لگاے ہیں۔

واضح رہے کی کورونو وائرس سے بچنے کے لیے گزشتہ روز اونتی پورہ کے ایس ایس پی طاہر سلیم نے عوام کو گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.