ETV Bharat / state

کوراناوائرس: ریلوے اسٹیشن پر جانکاری کیمپ کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 7:14 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن پر محکمہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق بیداری مہم کے تحت ایک معلومات کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کوراناوائرس: ریلوے اسٹیشن پر جانکاری کیمپ کا انعقاد
کوراناوائرس: ریلوے اسٹیشن پر جانکاری کیمپ کا انعقاد

جہاں جموں و کشمیر کے طول و ارض میں اس مہلک وائرس سے بچنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق انتظامیہ کی جانب سے پروگرام اور بیداری مہم چلائی جا رہی ہیں وہیں ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ ریلوے اسٹیشن پر محکمہ صحت کی جانب سے معلوماتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

میڈیکل افسر کاکہ پورہ کے مطابق معلوماتی کیمپ کو ریلوے اسٹیشن پر اس لیے منعقد کیا گیا کیونکہ یہاں روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں اس لیے ایسے علاقہ جات میں زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق عوام میں کافی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جو سراسر غلط ہیں، بلکہ ان کے مطابق عوام کو اس معاملے میں انتظامیہ کی جانب سے مشتہر کیے گئے ہیلپ لائن نمبرات یا محکمہ صحت سے فوری طور رجوع کرنا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کو ضلع پلوامہ کے تحصیل ترال میں اس مہلک وائرس کے حوالے سے بیداری مہم کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال نے ائمہ مساجد پر اپنے خطابات میں اس وائرس سے متعلق عوام کو جانکاری دینے پر زور دیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب اب تک دنیا بھر میں 3000سے زائد انسانی جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ ایک لاکھ افراد اس وائرس کی چپیٹ میں آ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.