ETV Bharat / state

پہلی مرتبہ سڑک کی تعمیر سے عوام کے چہرے کھل اٹھے - مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر

قصبہ پانپور سے محض آٹھ کلومیٹر دور ناگہ بل، لدھو علاقے میں پہلی مرتبہ سڑک کی تعمیر سے مقامی باشندوں سمیت کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

پہلی مرتبہ سڑک کی تعمیر سے عوام کے چہرے کھل اٹھے

author img

By

Published : Sep 24, 2020, 5:37 PM IST

Updated : Sep 24, 2020, 5:53 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے تقریباً آٹھ کلو میٹر کی دوری پر واقع ناگہ بل، لدھو میں سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہونے سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

پہلی مرتبہ سڑک کی تعمیر سے عوام کے چہرے کھل اٹھے

مقامی باشندوں کے مطابق اس علاقے میں اب تک سڑک تعمیر نہیں کی گئی تھی، اور علاقے میں پہلی مرتبہ منریگا (MGNREGA) کے تحت سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا جس سے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔

مقامی آبادی کے مطابق سڑک کی تعمیر سے نہ صرف راہگیروں بلکہ کسانوں کو بھی کافی فائدہ حاصل ہوگا، انکے مطابق اب تک کسان کھاد، بیج وغیرہ کو کندھوں پر اٹھا کر ہی کھیتوں تک لے جاتے تھے، تاہم اب سڑک کے باعث کھیتوں تک گاڑیوں کے ذریعے کھاد اور بیج پہنچائے جا سکتے ہیں۔

سڑک کی تعمیر سے لدھو کے باشندوں کو سرینگر سمیت دیگر علاقہ جات تک پہنچنے میں کافی آسانی ہوگی، تاہم مقامی باشندوں کے مطابق ابھی کئی علاقہ جات تک سڑک نہیں پہنچائی گئی انکی مانگ ہے کہ ان علاقوں میں بھی سڑک کی سہولت میسر ہونی چاہئے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تمیر سے تقریباً بیس ہزار سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا خاص کر اُن کسانوں کو جنہیں کھیتوں تک جانے کے لیے پیدل ہی جانا پڑتا تھا۔

Last Updated : Sep 24, 2020, 5:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.