ETV Bharat / state

Pulwama Foot Bridge پل کی تعمیر سے عوام میں خوشی - کاکا پورہ پلوامہ

ضلع پلوامہ کے وورباغ اور بڈی باغ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں نے فٹ پاتھ برج پر انتظامیہ کی ستائش کی ہیں وہیں لوگوں نے موٹریبل برج تعمیر کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ Foot Bridge Pulwama

فٹ پاتھ برج
فٹ پاتھ برج
author img

By

Published : Apr 13, 2023, 8:48 PM IST

ا

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے وورباغ اور بڈی باغ کاکاپورہ علاقے میں رومشی نالہ پر پل کی تعمیر سے لوگوں کے چہرے کھِل اٹھے ہیں۔ نالہ پر پُل کی عدم موجودگی کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ عوام کی جانب سے پُل تعمیر کرنے کی گزارشات کے بعد محکمہ دیہی ترقی نے ایک فٹ پاتھ برج تعمیر کیا جس سے لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے علاقے کی دیرینہ مانگ کو پورا کیا ہے تاہم پل پر صرف پیدل یا موٹر سائیکل سوار کا گزرنا ہی ممکن ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں موٹریبل برج کا ہونا ناگزیر ہے جس سے لوگوں کو سفر میں کافی آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسافر و مال بردار گاڑیوں کو کئی کلومیٹر گھوم کر نالہ پار کرنا پڑتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس علاقے میں کئی سال قبل پی ڈی پی - کانگریس مخلوط سرکار نے پُل کا سنگ بنیاد رکھا تاہم کئی سال گزرنے کے باوجود بھی پُل کو تعمیر کرنے کا کام شروع بھی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ لوگوں نے از خود ’’اپنی مدد آپ‘‘ کے جذبے کے تحت رومشی نالہ پر ایک عارضی پُل تعمیر کیا تھا جو بارشوں اور برفباری کے سبب خستہ ہو چکا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ کئی بار خستہ حال پل سے گر کر زخمی ہو گئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ لوگ اکثر و بیشتر چندہ جمع کرکے از خود خستہ حال اور عارضی پل کی مرمت کرتے تاہم وہ بھی بارشوں اور خراب موسم کی نذر ہو جاتا۔ پل کی تعمیر سے لوگوں میں کافی خوشی پائی جا ہی ہے۔ تاہم انہوں نے اب انتظامیہ سے موٹریبل پل تعمیر کرنے کی مانگ کی ہے۔

ادھر، ڈی ڈی سی ممبر نیوہ، عبدالعزیز میر کا کہنا ہے کہ فٹ پاتھ برج کی تعمیر سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی آسانی ہوئی ہے اور اب علاقے میں ایک اور پُل 4 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا جس پر سے گاڑیوں کی آمد و رفت بھی ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا اس پُل کو تعمیر کرنے کے لئے محکمہ آر اینڈ بی کو تحریری طور مطلع کیا گیا ہے جلد ہی پل کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.