ETV Bharat / state

Mubashir Azad joins BJP: کانگریس انتخابات کے لیے تیار ہے: سریندر سنگھ چنی

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی و کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد کے بھانجے مبشر آزاد کے بی جے پی میں شامل ہوتے ہی ریاست کی سیاست میں افراتفری کا ماحول ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ' مبشر آزاد کبھی کانگریسی رکن نہیں رہے، ان کا بی جے پی میں شامل ہونا ذاتی معاملہ ہے۔ Mubashir Azad joins BJP

congress-leaders-react-on-mubashir-azad-joining-bjp
Mubashir Azad joins BJP: مبشر آزاد کانگریس کے رکن نہیں، بی جے پی میں شامل ہونا ذاتی معاملہ: سریندر سنگھ چنی
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 5:00 PM IST

سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے قدآور رہنما غلام نبی آزاد کے بھانجے مبشر آزاد کے بی جے پی میں شامل ہونے پر کانگریس رہنماؤں کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس رہنما سریندر سنگھ چنی نے کہاکہ' مبشر آزاد کا بی جے پی میں شامل ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ کانگریس نے آج واضح کردیا کہ مبشر کا کانگریس کے ساتھ دور کا واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کبھی کانگریس کے رکن رہے ہیں۔' Mubashir Azad joins BJP

ان خیالات کا اظہار کانگریس کے سینیئر لیڈر سریندر سنگھ چنی نے آج ترال میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ' مبشر آزاد کانگریس کا حصہ نہیں رہے ہیں اور ہر کوئی ذاتی حیثیت کے حساب سے کسی پارٹی میں ہو سکتا ہے اور وہ کیوں گئے اسکا جواب آزاد صاحب ہی بہتر دے سکتے ہیں۔'

ویڈیو
سریندر سنگھ چنی نے مزید بتایا کہ کانگریس انتخابات کے لیے تیار ہے اور اگر انتخابات کا اعلان کیا جاتا ہے تو ہم اسکے حصہ دار بنیں گے۔ کیونکہ اب کانگریس نئے جوش کے ساتھ پورے ملک میں سرگرم ہے۔ جسکا اندازہ یو پی انتخابات کے دوران سب کو ہوگیا ہے'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حد بندی کمیشن لوگوں کے مفادات کے بجائے بھارتیہ جنتاپارٹی کے مقامی لیڈروں کے مفادات کو ملحوظِ خاطر کر کام کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.