ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra Preparatory Meeting سیاسی، سماجی کارکان کو بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی دعوت - کشمیر یاترا جائزہ میٹنگ

بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شرکت کی دعوت دینے کی غرض سے کانگریس کی جانب سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔Bharat Jodo Yatra in Kashmir

سیاسی، سماجی کارکان سے بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی دعوت

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 6:24 PM IST

سیاسی، سماجی کارکان سے بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کی دعوت

پلوامہ: کانگریس پارٹی کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ووین، پانپور میں ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کی تیاریوں کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری اور بھارت جوڑو یاترا کے اوبزرور، چیتن چوہان، سمیت کانگریس پارٹی کے مقامی لیڈران و کارکنان کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران کانگریس ارکان سے خطاب کرتے ہوئے بھارت جوڑو یاترا کے اوبزرور چیتن چوہان نے کہا کہ ’’راہل گاندھی کی قیادت میں جاری یاترا نے ملک کے باشندوں میں امید اور اعتماد پیدا کیا ہے اور یہ جمہوری نظام کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یاترا سے صرف ان لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے جو ملک کی ترقی سے ناخوش ہے۔

چیتن چوہان نے میٹنگ کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نفرت کی سیاست اور غلط پالیسیوں کے خلاف ہے اور بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے کانگریس پارٹی امن و امان اور محبت کا پیغام لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہے۔ چیتن چوہان نے سماجی و سیاسی کارکنان بشمول این جی اوز اور عام شہریوں سے ’’تبدیلی اور بہتری کے لیے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے‘‘ کی دعوت دی۔

قبل ازیں میٹنگ کے دوران آل انڈیا کانگریس کے سیکریٹری اور بھارت جوڑو یاترا کے اوبزرور چیتن چوہان نے جنوبی کشمیر خصوصاً ضلع پلوامہ میں بھارت جوڑو یاترا کے حوالہ سے پارٹی کی جانب سے کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا اور یاترا کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے کئی فیصلے بھی لئے گئے۔ میٹنگ میں کانگریس پارٹی کے پلوامہ ڈسٹرکٹ کے صدر عمرجان، سینئر لیڈان - جاوید احمد ماگرے اور ایڈوکیٹ زمیر احمد سمیت متعدد لیڈران نے تقاریر کیں۔

مزید پڑھیں: Bharat Jodo Yatra in Kashmir راہل گاندھی کی سرینگر ریلی کے لئے کانگرس کی تیاریاں جاری

یاد رہے ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کا آغاز 7 ستمبر کو کنیا کماری سے ہوا تھا اور 30 جنوری کو یاترا سرینگر میں اختتام ہوگی۔ راہل گاندھی نے یاترا کے دوران 3800 کلو میٹر کا پیدل سفر طے کیا ہے اور اس دوران وہ بارہ ریاستوں سے گزر چکے ہیں۔ 30جنوری کو یاترا سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ایک ریلی پر اختتام ہوگی جس میں راہل گاندھی لوگوں سے خطاب کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.