ETV Bharat / state

گھر میں پانی داخل ہونے سے کمہار کا بڑا نقصان

علی محمد کمہار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ایام میں ان کی محنت ضائع ہوگئی ہے اور اب وہ شدید مالی مسائل کا شکار ہیں۔

Cloud burst damage House
بارش
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 10:59 PM IST

گزشتہ شب وادی میں ہوئی شدید بارش کے بعد جہاں عوام نے راحت کی سانس لی، وہیں ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں تکیہ رازق شاہ بستی کے نزدیک علی محمد کمہار کا مکان پانی سے بھر گیا۔

بارش

علی محمد کے اہل خانہ نے بتایا کہ پانی کی لہروں سے ان کی تین ماہ کی کمائی چلی گئی۔ چونکہ علی محمد مٹی کے برتن بنانے کا کام کرتے ہیں ایسے میں ان کے بنائے کچے برتن پانی میں ڈوب گئے۔

مغلی بیگم نے آنسوؤں سے پر لہجے میں میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ان کی ساری کمائی مِنٹوں میں ضائع ہوگئی۔ وہ سوچ رہے ہیں کہ اب وہ کہاں جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں امیر کبیرؒ کا عرس منانے کا مطالبہ

علی محمد کمہار نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے ان ایام میں ان کی محنت ضائع ہو گئی ہے اور اب وہ شدید مالی مسائل کا شکار ہیں۔ اس لیے انہوں نے انتظایہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.