ETV Bharat / state

Relief Demanded for Hailstorm Affected ژالہ باری سے متاثر افراد کو ریلیف دینے کا مطالبہ - ژالہ باری کے سبب فصلوں، میوہ باغات کو نقصان

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں ژالہ باری کے سبب فصلوں، میوہ باغات حتی کہ رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ژالہ باری متاثرین کو ریلیف دینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 3:39 PM IST

ژالہ باری متاثرین کو ریلیف دینے کا مطالبہ

پلوامہ (جموں و کشمیر) : اسٹیزن کونسل، ترال، نامی ایک این جی او نے ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ترال علاقے میں حالیہ بارشوں، طوفانی ہواؤں اور ژالہ باری سے ہوئے نقصانات کا نوٹس لیا جائے اور متاثرین کی بازآبادکاری کی جائے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسٹیزن کونسل ترال (این جی او) کے سربراہ فاروق ترالی نے کہا کہ ’’گزشتہ دو ہفتوں کے دوران علاقہ ترال میں موسم کی بے رخی نے کسانوں کو پریشانیوں میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ کئی علاقوں جن میں بٹ نور، برنواڈ، لام، ناگہ بل، مندورہ، کچھ مولہ، شاجن، دودھکلن ،پونزو سمیت دیگر دیہی علاقے شامل ہیں میں ژالہ باری نے فصلوں، میوہ باغات حتی کہ رہائشی ڈھانچوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے فاروق ترالی نے کہا: ’’ژالہ باری سے ہوئے نقصان کی وجہ سے کاشتکار خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو رہے ہیں کیونکہ علاقے میں گزشتہ کئی برسوں سے میوہ صنعت کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے اور لوگ اقتصادی طور پر ان میوہ باغات پر منحصر ہیں۔‘‘ فاروق ترالی نے بتایا کہ ’’ژالہ باری کے بعد علاقے میں طوفانی ہوائوں سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے، کئی ڈھانچوں کی چھت اڑ گئی ہیں لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ نہ تو ژالہ باری متاثرین کو امداد ملی ہے اور نا ہی تعمیراتی ڈھانچوں کو پہنچے نقصانات کی بھرپائی کی گئی ہے۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ تو بلند و بانگ دعوے کر رہی ہےکہ متاثرین کو ہر ممکن مدد کی جائے گی اس کے پیش نظر اسٹیزن کونسل حکومت سے مطالبہ کر رہی ہے کہ علاقہ ترال میں ژالہ باری سے متاثرہ کسانوں کی معاونت کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو امداد دی جائے جن کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ترال کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہوائیں چلنے سے ایک درجن کے قریب رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے پنگلش، ترال میں محمد اقبال شیخ کے مکان کو شدید نقصان پہنچا، شاجن میں غلام محمد اور گامراج، ترال میں کلونت سنگھ کے مکان پر بھاری برکم درخت گر آیا جس وجہ سے مکان کو نقصان پہنچا تاہم مکین معجزاتی طور پر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ اسی طرح دیور، ترال میں بیکری کارخانے پر چنار کی شاخ گرنے کی وجہ سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے، وہیں ترال کے متعدد علاقوں میں رہائشی مکانوں کی چھتیں اڑنے کی اطلاعات موصول ہو ئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.