ETV Bharat / state

ترال میں پینے کے پانی کی قلت پر سٹیزن کونسل برہم - پانی کی سپلائی میں معقولیت نہیں

ترال ٹاؤن کے ساتھ ساتھ ترال کے بالائی علاقوں جن میں گترو، حاجن، خانہ گنڈ، واگڈ، ہندورہ اور ہفو نگین پورہ دیہات شامل ہے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔

water crisis
پانی کی قلت
author img

By

Published : Dec 27, 2020, 6:10 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے اکثر دیہات میں ان دنوں پینے کے پانی کی قلت سے جہاں عوام کو زبردست مشکلات درپیش ہیں وہیں سٹیزن کونسل ترال نے انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پانی کی سپلائی میں معقولیت نہیں لائی گئی تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

پانی کی قلت

تفصیلات کے مطابق چلہ کلان کی یخ بستہ ہواؤں میں ترال ٹاؤن کے ساتھ ساتھ ترال کے بالائی علاقوں جن میں گترو، حاجن، خانہ گنڈ، واگڈ، ہندورہ اور ہفو نگین پورہ دیہات شامل ہے میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔ عوامی حلقوں نے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ادھر سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق احمد ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ جل شکتی محکمہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے اہلیان ترال کو ان دنوں شدید پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ یہاں لوگ ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ٹاؤن کے ساتھ ساتھ گاؤں دیہات میں چلہ کلان کے ان ایام میں عوام کو زبردست مشکلات درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت اسکیم وسیع پیمانے پر متعارف

اروق ترالی نے الزام لگایا کہ متعلقہ حکام اس جانب توجہ دینے سے گریزاں ہیں اور عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ترال میں پینے کے پانی کی قلت پر فوری طور پر قابو پایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.