ETV Bharat / state

G-20 Summit پلوامہ میں واکتھان کا انعقاد - جی 20 سمٹ متعدد پروگرامز

عوام کو جی 20 سمٹ کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے آگاہ کرنے کی غرض سے تیسرے روز بھی پلوامہ میں متعدد پروگرامز کا سلسلہ جاری رہا۔

پلوامہ میں واکتھان کا انعقاد
پلوامہ میں واکتھان کا انعقاد
author img

By

Published : May 24, 2023, 4:19 PM IST

پلوامہ میں واکتھان کا انعقاد

پلوامہ (جموں و کشمیر) : جی 20 سمٹ کے حوالہ سے جہاں جموں و کشمیر انتظامیہ گزشتہ کئی ماہ سے تیاریوں میں جٹی ہوئی تھی وہیں اس ضمن میں عوام الناس کو اجلاس کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے آگاہ کرنے کی غرض سے حکومتی سطح پر وادی کے طول و ارض میں مختلف پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ریلیز اور واکتھان بھی اس آگاہی مہم کا ایک حصہ ہے۔ جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بدھ کو محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے محکمہ تعلیم کے باہمی اشتراک سے شادی مرگ زون میں ایک واکتھان کا انعقاد عمل میں لایا۔

واکتھان میں شادی مرگ زون کے سبھی گورنمنٹ اسکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ واک تھان ریلی ضلع کے دربگام علاقے سے شروع ہوئی اور شادی مرگ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں درجنوں اسکولی بچوں نے جی ٹونٹی اجلاس سے متعلق کئی بینرز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی میں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور محکمہ تعلیم کے عملہ نے بھی شرکت کی۔ واک تھان، زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر منظور احمد کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس کا افتتاح گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول پلوامہ کے پرنسپل نے کیا۔

مزید پڑھیں: G20 Summit In Kashmir جنوبی کوریا، بھارت کی جی ٹونٹی صدارت کی مکمل حمایت کرتا ہے، چانگ جیبوک

واکتھان میں شریک طلبہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’کشمیر میں جی 20 سمیٹ کا انعقاد یقیناً افتخار کا باعث ہے جس سے نہ صرف یہاں کی سیاحت بلکہ دستکاری کو بھی فروغ ملے گا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ واکتھان کا مقصد عوام کو جی ٹونٹی اجلاس کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہ کرنے کی غرض سے کیا گیا تھا۔ ادھر، پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول، پلوامہ، نے بتایا کہ نہ صرف جی ٹونٹی سے متعلق آگاہی بلکہ طلبہ کو جسمانی طور کھیل کود کی جانب راغب کرنے کی غرض سے بھی کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.