ETV Bharat / state

Bung Destruction Drive خود رو بھنگ کے خلاف ایم سی ترال کی مہم تیز

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 8:57 PM IST

میونسپل کمیٹی ترال نے خود رو بنگ کو تباہ کرنے کے خلاف مہہ تیز کر دی ہے۔ اس دوران سرکاری اراضی و سڑک کے کنارہ پر خود رو بنگ کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

bung-destruction-drive-launched-by-mc-tral
خود رو بھنگ کے خلاف ایم سی ترال کی مہم تیز

ترال: میونسپل کمیٹی ترال نے بنگ کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی نے شریف آباد ترال میں سڑک کے کناروں اور سرکاری اراضی سے خود رو بنگ کو تباہ کیا ہے۔ یہ مہم کمیٹی کے چیئرمین منظور احمد خان اور ایگزیکٹو افسر اقبال احمد کی نگرانی میں شروع کی گئی۔ اس مہم کے تحت شریف آباد میں پھیلی جنگلی بھنگ کی کاشت کو بڑے پیمانے پر تباہ کیا گیا، جبکہ کمیٹی کے صفائی کرمچاریوں کے ساتھ ساتھ جے سی بھی کو بھی کام پر لگایا گیا تھا تاکہ اس خودرو بھنگ کو نیست ونابود کیا جاسکے۔

وہیں مقامی لوگوں نے کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم کو اچھی پہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہم کو جاری رکھا جانا چاہیے۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمیٹی کے ایک کونسلر طاہر منصور نے بتایا کہ قصبے میں یہ مہم جاری رہے گی اور ہر وارڈ میں اس جنگلی بھنگ کو تباہ کیا جائے گا،تاکہ اس کا بُرا اثر نوجوانوں پر نہ پڑے۔انہوں نے کہا کہ منشیات نے ہمارے سماج کو بری طرح سے جکڑ دیا ہے اور آیے روز اس حوالے سے خبریں منظر عام پر آتی ہیں۔انہوں نے عوام سے منشیات مخالف مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: Action Against Wild Bung: جنوبی کشمیر میں خود رو بھنگ کے خلاف کارروائی

بتادیں ترال ٹاؤن میں کل تیرہ وارڈ ہیں جن میں صرف آٹھ ہی کونسلر ہیں جبکہ دیگر وارڈز سے کسی نے بھی میونسپل انتخابات میں شرکت نہیں کی تھی اور فی الوقت بی جے پی کے ساتھ تعلق رکھنے والے منظور خان کمیٹی کے صدر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.