ETV Bharat / state

پلوامہ میں جن ابھیان کے تحت بلاک دیوس کا اہتمام - بیک ٹو

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں بلاک دیوس کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف محکمہ جات کے افسران کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر نے بھی شرکت کی۔

پلوامہ میں جن ابھیان کے تحت بلاک دیوس کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 1:37 PM IST

پلوامہ کے راجپورہ تحصیل میں بدھ کو گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول راجپورہ میں جن ابھیان کے تحت یومِ بلاک/بلاک دیوس پروگرام منعقد کیا گیا۔

پروگرام میں دور دراز علاقہ جات سے آئے ہوئے عوامی وفود نے ضلع کے مختلف محکمہ جات کے افسران کو اپنے اپنے علاقہ جات میں درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔

پلوامہ میں جن ابھیان کے تحت بلاک دیوس کا اہتمام

اس موقع پر ضلع پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر راگھو لنگر نے تحصیل کے مختلف افسران کو جلد سے جلد عوامی مشکلات کا ازالہ کرنے کی ہدایات دیں۔

بلاک دیوس کی اس تقریب میں ڈی سی، تحصیلدار راجپورہ سمیت مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: اودھم پور میں بھی بلاک دیوس منایا گیا

واضح رہے کہ یہ پروگرام بیک ٹو ولیج (مرحلہ سوم) سے پہلے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام اور افسروں کے بیچ میں ایک مضبوط روابط قائم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی ڈی سی ڈوڈہ نے جن ابھیان کی عمل آوری کا جائزہ لیا

تحصیلدار راجپورہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ایسے پروگرام لوگوں کو سہولیات بہم پہچانے کے لیے ہی منعقد کیے جا رہے ہیں اور اس پروگرام میں لوگوں کی کثیر تعداد دیکھنے کو ملی جنہوں نے اپنے مسائل سے متعلق انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ ہم عوام کو درپیش مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کریں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.