ETV Bharat / state

پلوامہ میں بلاک دیوس پروگرام کا اہتمام - پلوامہ کے ضلعی ترقیاتی کمشنر  ڈاکٹر راگھو لنگر

ضلع پلوامہ میں منعقد بلاک دیوس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ مرکزی تعاون سے چلنے والی متعدد اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے سیکڑوں افراد سے ملاقات کی۔

پلوامہ میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد
پلوامہ میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 5:59 PM IST

بلاک دیوس میں EPIC رجسٹریشن کاؤنٹر بھی متعارف کرایا گیا۔ ساتھ ہی اسپورٹنگ کٹس، ڈومیسائل سرٹیفکٹ، انکم سرٹیفکٹ، جاب کارڈز، کے سی سی کارڈز اور لیبر کارڈز اور ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کیا گیا۔

پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر راگھو لنگر بھی اس موقع پر موجود رہے۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ، بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پلوامہ اور تحصیلدار پلوامہ کے ساتھ بھی اس موقع پر ملاقات کی۔

پلوامہ میں بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 'بلاک دیوس اب ایک باقاعدہ خصوصیت ہے اور انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں شریک ہوں۔'

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ متحرک رہیں اور لوگوں تک رسائی حاصل کریں تاکہ پہل کا مقصد پورا ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بلاک دیوس میں انتخابی تصویر، شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) کاؤنٹر متعارف کرایا گیا ہے اور انتخابی اندراج سے وابستہ معاملات کا ازالہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: غیرملکی سفارتکاروں کا وفد جموں و کشمیر کے دورے پر

اس موقع پر بہت ساری شکایات کو موقع پر ہی حل کیا گیا اور بقیہ کو فوری طور پر دور کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹاؤن ہال پلوامہ بلاک لیتر، اچھگوزا، شادی مرگ، نیو اور کاکاپورہ کے لئے بلاک دیوس کا پروگرام انجام دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.