ETV Bharat / state

مقامی سیاسی جماعتوں نے عوام کو گمراہ کیا: بی جے پی - Mohd yaqoob slams Gupkar Alliance

گپکار الائنس کا دکر کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے کہا کہ پارٹی کو کچھ حد تک نقصان ہو سکتا ہے۔ تاہم انہیں کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

'مقامی سیاسی جماعتوں نے عوام کو گمراہ کیا'

author img

By

Published : Dec 2, 2020, 6:37 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوتھ ونگ کے لیڈر محمد یعقوب نے آج ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بی جے پی نے جموں کشمیر میں ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔

انہوں نے نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پر الزام عائد کیا اور کہا کہ 'ان پارٹیوں نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق کو پامال کیا ہے۔ جو کام گذشتہ 70 برسوں میں ان جماعتوں نے نہیں کیا وہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کچھ سالوں میں کر کے دکھایا۔'

'مقامی سیاسی جماعتوں نے عوام کو گمراہ کیا'
محمد یعقوب نے کہا کہ انہوں نے جموں کشمیر میں ہر طرح کی تعمیر و ترقی کا کام کروایا ہے۔ انہوں نے کہا سڑکیں، بجلی اور پانی کے علاوہ ان کے اقتدار میں دیگر ترقیاتی کام شدو مد سے جاری ہے۔گپکار الائنس کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس الائنس سے انہیں کچھ حد تک نقصان ہو سکتا ہے۔ تاہم انہیں کچھ زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور کانگریس نے یہاں کے لوگوں کو صرف دھوکہ دیا ہے اور ان کی وجہ سے یہاں اتنے نوجوان بے روزگار ہیں۔ انہوں نے کہا مرکز کی طرف سے جموں کشمیر کے لۓ جو بھی فنڈس واگزار کی جاتی تھی وہ بجائے تعمیر و ترقی کے، لیڈران اپنی جیب میں بھرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.