پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (پلوامہ یونٹ) نے لیتر علاقے میں ایک طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا۔ منتظمین کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں اس طرح کی تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 17 سمبر سے 2 اکتوبر تک بی جے پی کی جانب سے دیگر ریاستوں / مرکزی زیر انتظام خطوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ BJP Pulwama Unit Organised Free Medical Camp
بی جے پی پلوامہ یونٹ نے بدھ کو ضلع کے لیتر علاقہ میں محکمہ آیوش کے اشتراک سے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جس میں درجنوں مرد و زن نے شرکت کرکے مفت طبی کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔ طبی کیمپ میں آئے مریضوں کا ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا اور صلاح مشورہ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کیں۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بی جے پی ضلع صدر سجاد رینہ نے کہا کہ ’’وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ہمیں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے 17 سے 2 اکتوبر تک مختلف پروگرامز منعقد کرنے کے احکامات صادر ہوئے ہیں۔‘‘ رینہ نے کہا کہ اسی سلسلہ کی کڑی کے تحت لیتر، پلوامہ میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس سے قبل عطیہ خون کیمپ بھی منعقد کیے گئے۔Free Medical Camp on PM Mod’s Birthday
- مزید پڑھیں: ڈوڈہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد