پلوامہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر و بی ڈی سی چیئرمین لاسی پورہ پلوامہ سجاد رینا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے حکومت کے آٹھ سال مکمل ہونے اور وادی کشمیر میں عام شہریوں کی ہلاکت پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ان آٹھ سالوں میں پورے ملک کے ساتھ ساتھ وادی کو بھی تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔
انہوں نے صحت شعبہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار نے ملک بھر میں آوشمان بھارت صحت اسکیم متعارف کرایا، جس کے تحت 3.2 کروڑ لوگوں کو 5 لاکھ تک مفت علاج کیا جاتا ہے جس کے تحت اج تک 18 کروڑ سے زیادہ آیوشمان کارڑ جاری کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہا مرکزی سرکار نے کووڈ وبا کے دوران دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم چلائی جس کے تحت 190 کروڑ سے زیادہ افراد کو مفت ویکسین کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جن اوشدھی کے تحت لوگوں کو سستی ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ بی ڈی سی چیئرمین لاسی پورہ نے کہا کہ پچھلے 8 برسوں میں ملک بھر میں 200 نئے میڈیکل کالج کھولے گئے جب کہ ہر ایک اضلاع میں میڈیکل بنائے جارہے ہیں اور ہر ایک بلاک میں صحت مراکز کھولے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سرکار میں ان آٹھ سالوں کے اندر سوچھ بھارت مشن کے تحت 11.22 کروڑ بیت الخلا تعمیر کیے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے تعلیم کے شعبہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر میں 344 نئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی لیب کھولے جاچکے ہیں جب کہ 8 کستوربا گاندھی بالیکاوویالیہ، 217 کمپیوٹر سنٹر اور پرواز اسکیم کے تحت 3000 طلباء مستفید ہورہے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے ضلع صدر نے عام شہریوں کی ہلاکت پر بولتے ہوئے کہا کہ ہم ان ہلاکتوں کی پُرزور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہب میں یہ نہیں لکھا ہے کہ کسی عام شہری کو ہلاک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی فوج پر پورہ بھروسہ ہے کہ وہ لوگوں کی حفاظت میں کوئی بھی کمی نہیں آنے دے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ کشمیری پنڈت وادی چھوڑ کر نہیں جارہے ہیں۔