ETV Bharat / state

BJP Leader on JK Assembly Polls: بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار، اوتار سنگھ

بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈر اوتار سنگھ ترالی نے مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں ممکنہ طور آئندہ برس مارچ اپریل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونگے جس کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔BJP Leader Avtar Singh on Elections

بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار، اوتار سنگھ

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 11:33 AM IST

پلوامہ: ’’مرکزی حکومت جموں وکشمیر کو تعمیر وترقی کے نقشے پر لانے کے لیے وعدہ بند ہے اور آنے والے سال میں یہاں اسمبلی انتخابات منعقد کیے جا سکتے ہیں، جس کے لیے بی جے پی پوری طرح سے تیار ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار حالیہ دنوں واپس بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ شامل ہونے والے ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ، ترال اوتار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔ BJP Leader Avtar Singh on JK Assembly Polls

بی جے پی اسمبلی انتخابات کے لیے تیار، اوتار سنگھ

اوتار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پانچ سال بعد انتخابات منعقد ہونا جمہوری نظام کا ایک اہم حصہ ہے تاہم جموں وکشمیر میں خاندانی سیاست نے لوگوں کو جس دلدل میں پھنسایا تھا اس ست باہر نکالنے کی کوششیں مودی حکومت کر رہی ہے اور یہاں بھی عوامی حکومت قائم کرنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔‘‘

اوتار سنگھ نے مزید کہا کہ بی جے پی نے یہاں پہلی بار بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی انتخابات کا انعقاد کرکے جمہوریت کو زمینی سطح پر مضبوط کیا جن کے بارے میں یہاں کی روایتی سیاسی پارٹیوں نے عوام کو بتایا تک بھی نہیں تھا۔ اوتار سنگھ نے دعوی کیا کہ ’’مرکزی حکومت مارچ اپریل میں یہاں اسمبلی انتخابات بھی منعقد کرے گی اور لوگوں کو ایک چنی ہوئی سرکار فراہم کرے گی۔‘‘

مزید پڑھیں: BJP on Assembly Polls: ’بھارتیہ جنتا پارٹی الیکشن کے لئے تیار‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.