ETV Bharat / state

Bear Kills Sheep in Pulwama: ریچھ کے حملہ میں چار بھیڑ ہلاک - بنڈزو پلوامہ ریچھ

ہر برس صوبہ جموں کے راجوری سمیت دیگر اضلاع سے موسم بہار میں خانہ بدوش کنبے ہزاروں کی تعداد میں مال مویشی سمیت وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں، اور یہاں مزدوری کے ساتھ ساتھ اپنی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مویشی بھی پالتے اور انہیں فروخت کرتے ہیں، تاہم ہر برس جنگلی جانور ان کے مال مویشیوں پر حملہ آور ہوتے جس سے ان خانہ بدوشوں کا کافی نقصان ہوتا ہے۔

Bear kills Sheep in Pulwama: ریچھ کے حملہ میں چار بھیڑ ہلاک

author img

By

Published : Jul 12, 2022, 12:55 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے بنڈزو، پلوامہ میں خانہ بدوش کنبے کے بھیڑوں کے ایک ریوڑ پر ریچھ نے حملہ کرکے چار بھیڑوں کو ہلاک کر دیا۔ Bear Attack Leaves Four Sheep Dead in Pulwama علاقے میں ریچھ کی موجودگی سے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ خانہ بدوشوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ رات کو اچانک ریچھ نمودار ہوا اور بھیڑوں پر حملہ کرکے قریب چار کی چیر پھاڑ کر دی۔

ریچھ کے حملہ میں چار بھیڑ ہلاک

انہوں نے کہا کہ ریچھ کی موجودگی سے لوگ کافی خوفزدہ ہیں اور اپنے ٹینٹ سے باہر نکلنے میں بھی خوف محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے ریچھ کو پکڑنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کے علاوہ متاثرین کی مالی امداد کی بھی اپیل کی ہے۔ Human Wild Animal Conflict اس سے قبل ایک ریچھ نے ضلع پلوامہ کے ہی ٹہاب، نوہاڑ، ملپورہ علاقوں میں دہشت مچا رکھی ہے۔ ریچھ کے حملے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے اگرچہ فوری طور ریچھ کو پکڑنے کے لیے پنجرے نصب کیے تاہم ابھی تک ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل نہیں ہو پائی۔

واضح رہے کہ ہر برس صوبہ جموں کے راجوری سمیت دیگر اضلاع سے موسم بہار میں خانہ بدوش کنبے ہزاروں کی تعداد میں مال مویشی سمیت وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں، اور یہاں مزدوری کے ساتھ ساتھ ساتھ اپنی روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مال مویشی بھی پالتے اور انہیں فروخت کرتے ہیں، تاہم ہر برس جنگلی جانور ان کے مال مویشیوں پر حملہ آور ہوتے جس سے ان خانہ بدوشوں کا کافی نقصان ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: Bear Attack creates panic in Pulwama : چھ افراد کو زخمی کرنے والے ریچھ کی تلاش جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.