ETV Bharat / state

Bear Attack in Poonch: پونچھ، ریچھ کے حملے میں نوجوان زخمی - پونچھ ریچھ کے حملے میں نوجوان زخمی

جموں کشمیر میں انسانوں پر جنگلی جانوروں کے بڑھتے حملوں پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 2:07 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ کے مضافاتی علاقے میں ریچھ کے حملے میں نوجوان شدید طور پر زخمی ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل منڈی کے اڑائی علاقہ میں جمعرات کی صبح ریچھ نے محمد بشیر نامی ایک نوجوان پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ ریچھ کے حملہ میں زخمی ہوئے نوجوان کو مقامی باشندوں نے فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔

ادھر، مقامی باشندوں نے محکمہ وائلڈ لائف کو مطلع کیا جنہوں نے ریچھ کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع خاص کر ڈوڈہ، بارہمولہ اور پلوامہ میں جنگلی جانوروں کے حملوں میں پچھلے ایک ماہ کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانوروں نے لوگوں کی نیند حرام کی ہوئی ہے جبکہ آئے روز ریچھ اور تیندوے لوگوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں، جن میں لوگ شدید طور پر زخمی ہو رہے ہیں اور زخمی عمر بھر کے لیے معذور ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Woman Injured In Bear Attack ریچھ کے حملہ میں مقامی خاتون شدید زخمی

یاد رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے گلشن پورہ ترال علاقے میں ایک کھیت میں ریچھ نے عبد الخالق پالم نامی ایک خانہ بدوش پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا تھا۔ عبد الخالق کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت مستحکم بتائی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.