ETV Bharat / state

Awareness programme civil services aspirants: سول سروسز امتحانات کی تیاری کر رہے طلبہ کے لئے آگاہی پروگرام - سول سروسز امتحانات

آگاہی پروگرام کے دوران طلبہ کو انٹرنیٹ پر دستیاب ہر ایک کتاب یا مواد کو آنکھ بند کرکے خریدنے اور اس کا مطالعہ کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ماہرین سے مشورہ کے بعد ہی صحیح کتب اور مواد تلاش کرنے پر زور دیا۔Awareness programme civil services aspirants

Awareness programme civil services aspirants: سول سروسز امتحانات کی تیاری کر رہے طلبہ کے لئے آگاہی پروگرام

author img

By

Published : Jul 1, 2022, 6:58 PM IST

پلوامہ: ضلع انتظامیہ سمیت مختلف محکمہ جات کے اشتراک سے سیول سروسز امتحانات کی تیاری کر رہے طلبہ کے لیے ایک خصوصی آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Awareness programme civil services aspirants in Pulwamaایک روزہ آگاہی و تربیتی پروگرام میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج، اے سی ڈی پلوامہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ اور تحصیلدار راجپورہ کے علاوہ دیگر افسران نے نے شرکت کی۔

سول سروسز امتحانات کی تیاری کر رہے طلبہ کے لئے آگاہی پروگرام

آگاہی پروگرام کے دوران مدعو کی گئے ماہرین و مقررین نے بیداری پروگرام میں حصہ لینے والے سول سروسز کے خواہشمند طلبہ کے ساتھ بات چیت کی۔ Awareness programme for Students in Pulwamaاس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا: ’’کسی بھی قسم کے مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کے لیے لگن، عزم اور جذبہ بہت ضروری ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو مسابقہ جاتی امتحانات کے لیے معیاری وقت صرف کرنا چاہیے اور نصاب کو سمجھ کر اور تمام اجزاء کی مکمل تیاری کر کے اپنے علم میں اضافہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے انٹرنیٹ پر ان موضوعات سے متعلق دستیاب ہر ایک کتاب کو آنکھ بند کرکے خریدنے اور اس کا مطالعہ کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ماہرین سے مشورہ کے بعد ہی صحیح کتب اور مواد تلاش کرنے پر زور دیا۔ پروگرام کے دوران دیگر مہمانوں نے بھی سیول سروسز امتحانات میں کامیابی کے مختلف گُر اور تجربات کے ساتھ ساتھ پند و نصائح سے بھی نوازا۔

مزید پڑھیں: بڈگام: سول سروسز امتحانات کے لیے کاؤنسلنگ پروگرام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.