ETV Bharat / state

اونتی پورہ کا جوبیارہ گاؤں ریڈ زون قرار - جموں قومی شاہراہ

آج میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کے اہلکاروں نے پورے جوبیارہ گاؤں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔

AWANTIPORA'S CHOBYAR VILLAGE DECLARE RED ZONE
اونتی پورہ کا جوبیارہ گاؤں ریڈ زون قرار
author img

By

Published : May 10, 2020, 3:27 PM IST

جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں کوروناوائرس کا دوسرا مریض سامنے آنے کے بعد پورے سب ڈویژن میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ وہیں انتظامیہ نے جوبیارہ اونتی پورہ نامی گاؤں کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ جبکہ اونتی پورہ اور بارسو کو بفر زون قراد دیا گیا ہے۔

اونتی پورہ کا جوبیارہ گاؤں ریڈ زون قرار

واضح رہے کہ گزشتہ روز اس گاؤں سے ایک 65 سالہ بزرگ خاتون کا ٹیسٹ مثبت آیا جو کورونا کے ایک مثبت مریض کے ساتھ رابطے میں آئی تھی۔

اس دوران آج میونسپل کمیٹی اونتی پورہ کے اہلکاروں نے پورے جوبیارہ گاوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔

ادھر پرانی سرینگر جموں قومی شاہراہ پر جوبیارہ اونتی پورہ کے مقام پر خار دار تاریں بچھا دی گئی ہے اور کسی بھی شخص کو اندر یا باہر آنے کی قطعی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے افراد کو نئے راستے سے سفر کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.