ETV Bharat / state

Awantipora Police Organised Race: اونتی پورہ پولیس کے زیر اہتمام ریس کا اہتمام - جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ روڈ ریس

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ روڈ ریس میں ایک سو کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ Police Organised Race in pampore

اونتی پورہ پولیس کے زیر اہتمام ریس کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 8:10 PM IST

اونتی پورہ پولیس کے زیر اہتمام ریس کا اہتمام

پلوامہ (جموں و کشمیر) : کھیل سرگرمیوں کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو منشیات سمیت دیگر جرائم سے دور رکھنے کی غرض سے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے مختلف اسپورٹس سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔ پیر کو جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ پولیس کے زیر اہتمام قصبہ پانپور میں روڈ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 100 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔

روڈ ریس کو انٹرنیشنل انڑین زعفران ٹریڑ سنٹر، دسو، پانپور سے ایس ایس پی اونتی پورہ، اعجاز احمد زرگر، نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریس 4 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد ڈگری کالج، پانپور میں اختتام ہوئی۔ ریس میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو اونتی پورہ پولیس نے اعزازات سے نوازا۔ ایس ایس پی اونتی پورہ نے تقریب کے دوران آٹھ فاتحین میں نقد انعامات/ سرٹیفکیٹ اور تمام شرکاء میں شرکت کی سرٹیفکیٹ تقسیم کیں۔

ایس ایس پی اونتی پورہ نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر ایک شخص کو کھیل سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ اس سے ایک فرد میں خود اعتمادی، شخصیت، جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں خاص کر طلبہ کو کھیلوں کی طرف راغب ہونا چائے اور کھیل سرگرمیوں کے ذریعے اپنی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کرنا چاہئے۔ ایس ایس پی نے نوجوانوں پر اپنے اپنے علاقوں میں انسداد منشیات مہم کا انعقاد کرنے اور معاشرے کو منشیات سے پوری طرح پاک و صاف بنائے جانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی اونتی پورہ، اعجاز احمد، نے بتایا ہے کہ کھیل ایونٹس نہ صرف صحت کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ اس سے بھائی چارے کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا پولیس اور نوجوانوں کے بیچ، کھیل سرگرمیوں سے، ایک بہترین رشتہ استوار ہوتا ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں دیگر اسپورٹس ایونٹ جاری ہیں اور آئندہ بھی ضلع سمیت جموں و کشمیر بھر میں مزید کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ ادھر، روڑ ریس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے بھی پولیس کی کاوشوں کی سراہنا کی۔

مزید پڑھیں: JK Police Cricket Tournament جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.