عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے مد نظر اونتی پورہ پولیس نے آج پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں ترال، اونتی پورہ اور پامپور میں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کی۔
پولیس نے لاوڈ اسپیکرز کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو وبا کے متعلق جانکاری فراہم کی اور ساتھ ہی ماسک پہننے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر ماسک نہ لگانے والے 58 افراد سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا اور پولیس نے عوام کو احتیابی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیے
کشمیر میں لاک ڈاؤن کا کوئی منصوبہ نہیں: صوبائی کمشنر
وہیں عوامی حلقوں نے بھی پولیس کی جانب سے اس کارروائی کی ستائش کی ہے۔