اونتی پورہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں ہوئے انکاونٹر میں دو عسکریت پسندوں اور ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوا ہے۔ اس انکاؤنٹڑ کو پولیس نے سیکورٹی ایجنسیوں کے لیے بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے۔ ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رینج محمد رئیس بٹ نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس انکاونٹر کو احتیاط کے ساتھ انجام پذیر پہنچایا گیا کیونکہ ایک عسکریت پسند نے مقامی مسجد میں پناہ لی تھی ،جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے انکاؤٹر کو احتیاط سے انجام دیکر عسکریت پسند کو ہلاک کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے عسکریت پسند نے ایک گھر میں پناہ لی تھی جہاں اسے سکیورٹی فروسز نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں جو سیکورٹی فورسز اور پولیس کے لیے ایک بڑی خبر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس انکاؤنٹر میں ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوگیا۔ ڈی آئی جی کے مطابق ہلاک ہوئے عسکریت پسند کی شناخت عاقب مشتاق بھٹ کے طور پر ہوئی ہے جو پلوامہ کا رہنے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عاقب احمد نے حزب المجایدین کا عسکریت پسند تھا اور وہ اب ٹی آر ایف نامی تنظیم کے لیے کام کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مہلوک عسکریت کی شناخت کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: Awantipora Encounter اونتی پورہ تصادم میں ایک فوجی اور دو عسکریت پسند ہلاک
بتادیں کہ منگل کو اونتی پورہ کے پدگام پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع لی تھی جس کے بعد علاقہ میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔ دریں اثناء اے ڈی جی پی کشمیر نے اس انکاؤنٹر کے بارے میں ایک ٹویٹ میں کہا، "ہلاک شدہ جنگجو کی شناخت پلوامہ کے عاقب مشتاق بھٹ کے طور پر کی گئی ہے۔ عاقب احمد بھٹ اے کیٹیگری عسکریت پسند تھا جو شروع میں حزب المجاہدین سے وابستہ تھا بعد میں وہ ٹی آر ایف نامی عسکریت پسند تنظیم کے لیے کام کرتا تھا۔ انہوں نے ٹیوٹ میں مزید لکھا کہ مہلوک عسکریت پسند کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت میں براہ راست ملوث تھا۔