ضلع اونتی پورہ میں اسکول کھلنے سے پہلے اساتزہ کے لیے کورونا وائرس کے پیش نظر ایک بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس دوران زونل ایجوکیشن افسر محمد یوسف نے اساتزاہ کو کووڈ-19 سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی تلقین کی۔
اس تقریب میں سرکاری اسکولوں کے علاوہ نجی اسکول کے اساتزہ و مالکان بھی شامل رہے۔ اس دوران انہیں بتایا گیا کہ کلاسز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی سینی ٹائزر کے استعمال کو لازمی قرار دیا گیا۔
تقریب کے بعد زیڈ ای او اونتی پورہ محمد یوسف نے بتایا کہ انتظامیہ کی ہدایت کے بعد اساتزہ کے لیے یہ ٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ اس میں کورونا وائرس کے پیش نظر حدایات پر عمل کرنے کے علاوہ دیگر اہم مطالبات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ریاستی درجہ بحال کرنے پر حکومت کی منشا مشکوک: آزاد
وادی میں دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد اسکول بند کر دیے گئے تھے، جنہں بعد میں کھولا گیا، لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر ایک بار پھر اسکولوں میں تالا لگ گیا، جس کے بعد اب بچوں کی تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے اسکول کھولے جارہے ہیں۔