کورونا وائرس جیسی وبائی بیماری میں بتدریج اضافہ ہونے کے پیش نظر وادی میں مذہبی جگہیں بند کر دی گئی ہیں۔ وہیں ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں واقع شیخ شریف الدین ولی (شوقہ باب صاحب) کا آستانہ عالیہ بھی زائرین کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔
اوقاف کمیٹی پانپور نے کروناوائرس کے پیش نظر ایک متفقہ رائے کے مطابق یہ فیصلہ لیا ہے کہ فی الحال آستانہ عالیہ کو بند کر دیا جائے گا تاکہ یہاں لوگوں کے ہجوم کو جمع ہونے سے روکا جا سکے جس وجہ کورونا وائرس کے انفیکشن پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
اوقاف کمیٹی کے ایک رکن نظیر احمد نے کہا کہ انہوں نے فی الحال آستانہ عالیہ کو بند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پیش نظر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ کی زیارت گاہ میں رہزنی
انہوں نے کہا کہ یہاں عقیدت مندوں کی کافی بھیڑ لگی رہتی ہے جس وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، اس لیے انہوں نے آستان عالیہ پر تالا چڑھا کر اسے بند کر دیا ہے۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یہاں آنے سے تب تک احتراز کریں جب تک یہ بیماری ختم نہیں ہو جاتی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں بیٹھ کر ہی عبادت و ریاضت کا اہتمام کریں اور یہاں آنے کی تکلیف نہ کریں۔
مقامی لوگوں کا عقیدہ ہے کہ خانقاہ احاظے میں آسود بزرگوں نے ہی پانپور میں زعفران کی کاشت شروع کی ہے جس پوری وادی میں اس علاقے کیلئے ایک امتیازی شان بن گیا۔
پانپور قصبے کو زعفران کی پیداوار کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ اسے قصبہ زعفران بھی کہا جاتا ہے اور اس کاشت کی وجہ سے پانپور کے لوگ وادی کے دوسرے علاقے کے مقابلے میں آسودہ حال ہیں۔