ترال: نیشنل کانفرنس کے رہنما و سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس ایک جماعت ہی نہیں بلکہ ایک تاریخ ہے جس نے ہمیشہ کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کی ہے۔ ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی جموں و کشمیر میں امن و ترقی کی باتیں کرتی ہے، وہیں دوسری جانب یہاں انتخابات منعقد نہیں کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے لوگ اپنے مسائل کو لے کر کافی پریشان ہے۔ ان کا کہنا تھا بی جے پی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ لوگ ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ Assembly Elections should be held soon in JK
عمر عبداللہ کے انتخابات نہ لڑنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ ایک بڑے رہنما ہیں وہ جہاں سے بھی الیکشن لڑیں گے وہاں سے وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے تاہم وہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کو پہلے ریاست کا درج ملے اس کے بعد ہی وہ الیکشن لڑیں گے۔ ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کے نئے صدر کا انتخاب پانچ دسمبر کو ہوگا۔ Ghulam Nabi Bhatt on JK Assembly Elections
یہ بھی پڑھیں: Omar Abdullah Will Not Contest Elections عمرعبداللہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے