جموں و کشمیر پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ اغوا کیے گئے شکیل احمد نام کے ایک مقامی نوجوان کو ’’نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا جسے پولیس نے بازیاب کر لیا ہے۔‘‘
انہوں نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد پلوامہ کے نکلورہ علاقے سے تعلق رکھنے والے شکیل احمد صوفی کے گھر میں داخل ہو کر اسے اپنے ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد پولیس نے اغوا کیے گئے نوجوان کی تلاش شروع کر دی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اغوا کیے گئے نوجوان شکیل احمد کو نکلورہ علاقے سے ہی بازیاب کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں: پلوامہ کے قصبہ پانپور میں عسکریت پسند اور پولیس کے درمیان جھڑپ
قابل ذکر ہے کہ شکیل کے برادر شمیم احمد صوفی کو حفاظتی اہلکاروں نے یکم اکتوبر کو نکلورہ علاقے میں پستول اور گولہ بارود سمیت حراست میں لے لیا تھا۔
پولیس کے مطابق شمیم کا تعلق ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے ہے۔