ETV Bharat / state

آرمی کی جانب سے اونتی پورہ میں تمدنی پروگرام کا انعقاد - Cultural programme at Awantipora

وکٹر فورس کے جی او سی ریشم بالی نے نوجوانوں کو صحیح راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کسی کے بہکاوے میں نہ ائے۔

آرمی کی جانب سے اونتی پورہ میں تمدنی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 7:47 PM IST

کشمیری تہذیب وتمدن کو ایک نئی جلا بخشنے اور اسکی طرف عام لوگوں کو متوجہ کرنے کی ایک کوشش کے بطور آرمی نے آج وکٹر فورس ہیڈ کوارٹر اونتی پورہ میں 'آلو' نامی پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں وادی بھر سے آئے ہوئے فنکاروں نے حصہ لیکر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین کو محظوظ کیا۔

آرمی کی جانب سے اونتی پورہ میں تمدنی پروگرام کا انعقاد

اس موقع پر فنکاروں نے صوفیانہ، فولک میوزک، گوجری اور دیگر قسم کے روایتی نغمے گا کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد تحسین حاصل کی۔

فوج کی طرف سے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامات کئے گئے تھے۔پروگرام کا افتتاح وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل ریشم بالی نے کیا۔ جبکہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کر کے اس کو یادگار بنا دیا۔

پروگرام کے آخر پر انعامی تقریب منعقد ہوئی جس میں فنکاروں کو انعامات سے نوازا گیا۔

وکٹر فورس کے جی او سی ریشم بالی نے نوجوانوں کو صحیح راستہ اختیار کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کسی کے بہکاوے میں نہ ائے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیری کلچرل کو بڑھاوا دینے کے لیے اور عوام کو یہ تاثر دینے کے لیے کہ فوج ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے کے لیے اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ وکٹر فورس کی طرف سے منعقدہ اس پروگرام کو گلستان انسٹچیوٹ اور گجر بکروال کانفرنس کا اشتراک تھا۔ گجر بکروال کانفرنس کے سینئر رہنما چودھری محمد یاسین پوسوال بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.