فوج کا کہنا ہے کہ ان بچوں میں وہیل چیئر تقسیم کرنے کا مقصد ان بچوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ چلنے پھرنے کے قابل بنانا ہے تاکہ انہیں دوسرے لوگوں سے سہارا نہ لینا پڑے۔
یہ وہیل چیئر وکٹر فورس کے جی۔اُو۔سی انندیا سنگُپتا کی صدارت میں ان بچوں کو دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں معذور بچوں کے افراد خانہ نے فوج کے ایسا اقدامات کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا فوج کی کاوشوں کے بغیر ان معذور کو ایسی مدد ملنا نامکن تھا۔
انہوں نے فوج سے استدعا کی ہے کہ وہ آگے بھی ایسی امداد کرنے کے لیے لوگوں کے ساتھ رہیں۔