اطلاعات کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ میں ایک ایس ایل آر، دو پستول، دھماکہ خیز مواد اور بڑی مقدار میں گولہ بارود شامل ہے۔
وہیں اسی ضلع کے نیوہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سی آر پی ایف اور پولیس کے مشترکہ کیمپ کی طرف دستی بم پھینکا، تاہم دستی بم نہ پھٹا۔
ادھر آج صبح وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں عسکریت پسندوں کی ایک پناہ گاہ کو تباہ کر دیا اور وہاں سے میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ فورسز نے 5 عسکری معاون کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔