ETV Bharat / state

’بلاک دیوس کے نام پر کاغذی گھوڑے دوڑائے جا رہے ہیں‘

author img

By

Published : Mar 31, 2021, 8:12 PM IST

جموں و کشمیر میں ہر بدھوار کو دیہی علاقوں میں بلاک دیوس منایا جاتا ہے جس میں انتظامیہ اور مختلف محکمہ جات کے افسران لوگوں کی شکایات سنتے ہیں۔

’بلاک دیوس کے نام پر کاغذی گھوڑے دوڑائے جا رہے ہیں‘
’بلاک دیوس کے نام پر کاغذی گھوڑے دوڑائے جا رہے ہیں‘

جموں و کشمیر میں ہر بدھوار کو دیہی علاقوں میں بلاک دیوس منایا جاتا ہے جس میں انتظامیہ اور مختلف محکمہ جات کے افسران لوگوں کی شکایات سنتے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل علاقے میں بدھ کو انتظامیہ نے بلاک دیوس کا اہتمام کیا۔ عام طور پر ترال کے ٹائون ہال میں ہی بلاک دیوس منایا جا رہا تھا تاہم انتظامیہ کے مطابق دور دراز علاقوں کی عوام تک رسائی کے لیے آری پل میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

بلاک دیوس سے جہاں بعض لوگ خوش نظر آ رہے تھے وہیں بعض لوگوں کے مطابق ’’انتظامیہ صرف کاغذی گھوڑے دوڑا رہی ہے۔‘‘

آری پل میں منعقد کیے گئے بلاک دیوس میں مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقہ جات کے مسائل سے انتظامیہ کے افسران کو آگاہ کیا۔

افسران کے مطابق کئی معاملات کا موقع پر ہی نپٹارہ کیا گیا تاہم بعض ترقیاتی منصوبوں سے وابستہ شکایات کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ بعض لوگوں کے مطابق انکی شکایات کا ازالہ کیا گیا تاہم بعض لوگوں نے کہا کہ بلاک دیوس میں بار ہا شکایات درج کرنے کے باوجود عوامی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلاک دیوس میں انتظامیہ سے پانی، بجلی، ڈرینیج اور سڑک جیسی بنیادی ضروریات فراہم کرنے کی اپیل کی جاتی ہے تاہم عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.